جلوسوں اور محافل میلاد کے انتظامات، سکیورٹی پلان تیار

جلوسوں اور محافل میلاد کے انتظامات، سکیورٹی پلان تیار

روٹس پر صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے ،ڈی سی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 12 ربیع الاوّل کے جلوسوں کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا ۔اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے اراکین، میلاد کمیٹیوں کے سربراہان، جلوسوں کے منتظمین و سٹیج ہولڈرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس، میونسپل اداروں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ربیع الاول اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر منعقد ہونے والے جلوسوں اور محافل میلاد کے انتظامات، سکیورٹی پلان، روٹس، ٹریفک پلان، صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ، بجلی و روشنی کے انتظامات، ریسکیو سروسز اور دیگر ضروری امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔محرم الحرام کے دوران ضلع راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال پرامن رکھنے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، امن کمیٹیوں اور تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کا تعاون قابل تحسین رہا۔اسی جذبے کے ساتھ ربیع الاول کے دوران بھی باہمی اتحاد، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...