معروف ماہرِ تعلیم عبدالرشید اعوان کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی

  معروف ماہرِ تعلیم عبدالرشید اعوان کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ملال میں بطورِ پرنسپل کام کررہے ،افسران کی مبارکباد

  اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) معروف ماہرِ تعلیم عبدالرشید اعوان کو BS-19 میں ترقی دے دی گئی ہے ۔ وہ اس وقت گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ملال میں بطورِ پرنسپل اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول قطبال میں بھی پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عبدالرشید اعوان ایک باصلاحیت، مخلص، فرض شناس اور دیانتدار تعلیمی افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ BS-19میں ان کی ترقی , ان کی محنت، قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور دیانتداری کا اعتراف ہے ۔ محکمہ تعلیم سے وابستہ افسران، اساتذہ اور دیگر ملازمین نے ان کی ترقی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...