ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی ہیڈکوارٹرز کی سرپرستی میں کھلی کچہری
راولپنڈی (اے پی پی) ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب اور ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد سلیم خٹک کی سرپرستی میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
جہاں شہریوں کے مسائل اور شکایات سنی گئیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستیں اور شکایات سن کر متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments