شہریوں کے جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،آئی جی

 شہریوں کے جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،آئی جی

تفتیشی عمل میں معیار، شفافیت اور پیشہ ورانہ تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد(این این آئی)آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے تفتیشی و قانونی امور اور زیرِ التوا مقدمات کا جائزہ لے کر اے آئی جی انوسٹی گیشنز اور اے آئی جی لیگل کو تمام مقدمات کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانے کے لئے احکامات جاری کئے آئی جی نے ہدایت کی کہ زیرِ التوا مقدمات کو میرٹ، شواہد اور قانون کے مطابق جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور تفتیشی عمل میں معیار، شفافیت اور پیشہ ورانہ تقاضوں کو ہر صورت ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تفتیشی اور قانونی شعبوں کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھتے ہوئے مقدمات میں درپیش قانونی و تفتیشی رکاوٹوں کو بروقت دور کیا جائے ، تاکہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور پولیس سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔آئی جی نے کہا کہ مؤثر تفتیش اور مضبوط قانونی کارروائی جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے ، اس لئے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتے ہوئے مقدمات کے بروقت حل کو یقینی بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...