ایزی پیسہ،ففتھ پلر فیملی تکافل کا مکمل شریعہ کمپلائنٹ عمرہ سیونگ پلان
صارفین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے مالی منصوبہ بندی اور تیاری کا منظم طریقہ فراہم کی جائیگا
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )پاکستان کے معروف ڈیجیٹل بینک ایزی پیسہ نے ففتھ پلر فیملی تکافل کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ففتھ پلر فیملی تکافل عمرہ سیونگ پلان متعارف کرادیا ہے ۔ شریعہ کمپلائنٹ بچت اور تحفظ پر مبنی یہ منصوبہ صارفین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے مالی منصوبہ بندی اور تیاری کا منظم طریقہ فراہم کرے گا۔اس پیشکش کے تحت ففتھ پلر ٹریول (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ مربوط شراکت داری کے ذریعے ایزی پیسہ صارفین کو پلان کی مدت مکمل ہونے پر عمرہ سفر کے حوالے سے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں ویزا پراسیسنگ، فضائی سفر، رہائش اور زیارات کے انتظامات شامل ہیں۔ پلان کی مدت کم از کم پانچ سال سے شروع ہوتی ہے ، جبکہ صارفین اپنی سہولت کے مطابق سالانہ، ششماہی، سہ ماہی یا ماہانہ بنیادوں پر اپنا حصہ جمع کراسکتے ہیں۔ مدت مکمل ہونے پر حاصل ہونے والی رقم نقد وصول کی جاسکے گی یا اسے مکمل عمرہ پیکیج کے حصول کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدروسی ای او جہانزیب خان نے کہ ایزی پیسہ میں ہم ایسے مالیاتی سلوشنز متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہیں جو ہمارے صارفین کی خواہشات، اقدار اور روزمرہ ضروریات سے ہم آہنگ ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments