جی بی کے عوام نے جو اعتماد کیا اس پر پورا اتریں گے ،چیئرمین سینیٹ

 جی بی کے عوام نے جو اعتماد کیا اس پر پورا اتریں گے ،چیئرمین سینیٹ

پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے ،سپیکر جی بی سے گفتگو

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،خصوصی نامہ نگار )سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم شگری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، علاقائی پیش رفت، گلگت بلتستان کی نومنتخب اسمبلی اور خطے کو درپیش اہم مسائل و امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے عمران ندیم شگری کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان سمیت گلگت بلتستان اسمبلی کے تمام نومنتخب اراکین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور عوام کی فلاح و بہبود کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ان شاء اللہ گلگت بلتستان کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔سید یوسف رضا گیلانی نے یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم شگری نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے اسلام آباد دفتر کا دورہ کیا، جہاں کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی اور جملہ قائدینِ حریت نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...