بہارہ کہو ،کمسن بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام
بہارہ کہو (نمائندہ دنیا) حذیفہ ٹاؤن میں ایک نوجوان کی جانب سے ایک کمسن بچی کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
خوش قسمتی سے بچی گھر کے بالکل سامنے موجود تھی اور شور مچانے پر اہلِ خانہ فوری طور پر باہر آ گئے۔ اہلِ خانہ اور دیگر افراد نے مبینہ ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ نوجوان کے شناختی کارڈ پر پشاور کا پتہ درج تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments