اسلام آباد ، 12 ملزم گرفتار منشیات، اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد کے لئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔
اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,590 گرام آئس، 510 گرام چرس،دو کلاشنکوف ،دو گن اور مختلف بور کے پانچ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 57 مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments