راولپنڈی، 15 ملزمان گرفتار شراب، اسلحہ و جوئے کی رقم برآمد

راولپنڈی، 15 ملزمان گرفتار شراب، اسلحہ و جوئے کی رقم برآمد

راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 15 ملزمان کو گرفتار کرکے دا پر لگی رقم، 8 موبائل فون، تاش کے پتے، شراب اور ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 15 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پیرودھائی پولیس نے تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے 12 افراد کو گرفتار کرکے دا پر لگی رقم، 8 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کرلیے ۔اسی طرح تھانہ وارث خان، نصیرآباد اور واہ کینٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 افراد کو گرفتار کرکے شراب اور ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...