اسلام آباد، 4 مشکوک افراد، 19 موٹر سائیکل تھانے بند
سرچ آپریشز، 187افراد، 94گھروں ،120موٹر سائیکلوں اور 65 گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران 187 افراد، 94 گھروں، 11 دکانیں،120 موٹر سائیکلوں اور 65 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد اور 19 موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments