یتیم بچی سے زیادتی، نامزد پیر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی
لاوہ(نمائندہ دنیا)12سال کی کمسن یتیم بچی سے مبینہ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد پیر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔۔۔
گرفتار ملزم پیر عبداللہ شاہ سکنہ دندہ شاہ بلاول کو پولیس مبینہ طور پہ اسلحہ برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ لاوہ،گٹال موڑکے قریب ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں پیر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments