یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء و طالبات کے وفد کا آپریشنز ڈویژن کا دورہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء و طالبات کے وفد نے آپریشنز ڈویژن کا دورہ کیا۔
وفد کو اسلام آباد پولیس کے آپریشنل نظام، پولیسنگ کے مختلف شعبہ جات اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔ دورے کے دوران ایس ڈی پی او مارگلہ سرکل نوشیروان احسن منہاس نے وفد کو آپریشنز ڈویژن کے مرکزی نظام، اس کے طریقہ کار اور افادیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments