مری ، ہسپتالوں میں فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں

  مری ، ہسپتالوں میں فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں

ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، ہسپتال انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکار موجود

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایت اور ضلعی انتظامیہ مری کی زیرِ نگرانی ضلع بھر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کا سلسلہ جاری ہے ، اس سلسلے میں جنرل ہسپتال ساملی، بی ایچ یو (پوٹھہ شریف، نیو مری) مریم نواز ہیلتھ کلینک سانٹھ سرولا کوٹلی ستیاں سمیت مری ایکسپریس وے پر قائم نجی (فاروق ہسپتال) میں فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا،ریسکیو 1122 مری کے اہلکاروں نے پیڈز وارڈ میں فرضی آتشزدگی کی صورت میں فوری رسپانس، فائر فائٹنگ، ریسکیو آپریشن اور مریضوں و ہسپتال عملے کے محفوظ انخلا کا عملی مظاہرہ کیا، مشقوں کے دوران ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، ہسپتال انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے متعلقہ افسران و اہلکار موجود تھے ، فائر سیفٹی انتظامات، ایمرجنسی ایگزٹ، فائر ایکسٹنگوشرز اور دیگر حفاظتی آلات کے استعمال اور طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا، ایمرجنسی راستوں پر مناسب سائن بورڈز اور نقشے نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...