چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں کو سہولتیں دی جائیں،ماہرین
اسلام آباد(نامہ نگار)دنیا میں تجارت کے بدلتے تقاضوں کے باعث مصنوعات کی قیمت اور معیار کے ساتھ ان کے کاربن اخراج کو بھی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔
یورپی یونین کے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم کے نفاذ سے پاکستانی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل، کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ماہرین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ گرین ٹیکنالوجی، آسان مالی معاونت، مؤثر کاربن پیمائش اور چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے خصوصی سہولتوں کا فوری انتظام کیا جائے۔ یہ سفارشات ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس میں سامنے آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments