شدید بارش ،ناقص انتظامات پر اے ڈی سینی ٹیشن سے وضاحت طلب
ایکسپریس ہائی وے کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے دوران ناقص انتظامات اور بروقت نکاسی آب نہ ہونے پر سی ڈی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینی ٹیشن فہد خان سے وضاحت طلب کرلی۔ڈائریکٹر ڈسپلن کاشف نیاز نے مجاز اتھارٹی کی منظوری سے نوٹس جاری کیا ہے ۔ نوٹس کے مطابق ایکسپریس ہائی وے کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، افسر پر شدید بارش کے دوران اپنے تفویض کردہ علاقے کی مو ثر نگرانی نہ کرنے اور بروقت نکاسی آب کے انتظامات نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق آئی جے پی روڈ اور فقیر ایپی روڈ بھی شدید ٹریفک جام کا شکار رہے ، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مون سون کے دوران مثر پیشگی تیاری، فیلڈ میں مسلسل نگرانی اور صورتحال کے مطابق بروقت کارروائی متعلقہ افسر کی بنیادی ذمہ داری ہے ، تاہم حالیہ بارش کے دوران ان امور میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔سی ڈی اے نے افسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ نوٹس کا جواب فوری طور پر جمع کرائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments