گرانٹ اسسٹنس پروگرام ،جاپان کا ڈوپاسی فاؤنڈیشن سے معاہدہ

   گرانٹ اسسٹنس پروگرام ،جاپان کا ڈوپاسی فاؤنڈیشن سے معاہدہ

تپ دق کی سکریننگ کے لیے آلات اور گاڑی کی خریداری کیلئے 21 ملین ین دیئے جائینگے

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) حکومت جاپان نے گراس روٹس ہیومن سکیورٹی پروجیکٹس (جی جی پی) گرانٹ اسسٹنس پروگرام کے تحت ڈوپاسی فاؤنڈیشن کو اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں تپ دق کی سکریننگ کے لیے آلات اور گاڑی کی خریداری کے لیے 21 ملین ین (تقریباً 142,500 امریکی ڈالر) کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ معاہدے پر پاکستان میں جاپان کے سفیر مسٹر اکامٹسو شیوچی اور ڈوپسی فاؤنڈیشن کے نمائندے کے درمیان دستخط کیے گئے۔ ڈوپسی فاؤنڈیشن پچھلے کئی سالوں سے پاکستان میں پسماندہ کمیونٹیز کی صحت کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے - گرانٹ کے ذریعے ڈوپسی فاؤنڈیشن اسلام آباد، راولپنڈی اور ضلع چکوال میں مکمل طور پر لیس موبائل ہیلتھ یونٹ تعینات کرے گی۔ یہ یونٹ پسماندہ آبادیوں کو ڈیجیٹل چیسٹ ریڈیوگرافی، ٹی بی اسکریننگ، خاندانی منصوبہ بندی کی مشاورت اور بنیادی صحت کی معاونت فراہم کرے گی جن میں بشمول روزانہ اجرت کمانے والے ، خواتین اور ایسے خاندان جنہیں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے اس منصوبے سے مستفید ہوں گے ۔ جاپان کے سفیر اکا مٹسو شیوچی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی سلامتی کا آغاز ہر فرد کی زندگی کے تحفظ سے ہوتا ہے جو جاپان کے ترقیاتی تعاون کا ایک بنیادی اصول ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...