آر ڈی اے ، ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ آغاز

 آر ڈی اے ، ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ آغاز

نجی ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق امور کی پراسیسنگ کے لیے فعال ہو گیا ،ترجمان

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلمان غنی کی ہدایات پر ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم ( ایچ ایس ایم ایس ) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ، جو آر ڈی اے کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق امور کی پراسیسنگ کے لیے فعال ہو گیا ہے ۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے آر ڈی اے میں ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کی کلیئرنس دے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سکیموں و ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سپانسرز اب اپنے کیسز کی پراسیسنگ کے لیے ایچ ایس ایم ایس پورٹل کے ذریعے درخواستیں متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق جمع کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے درخواستوں کی شفاف، مؤثر اور مربوط انداز میں پراسیسنگ یقینی بنائی جائے گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ایس ایم ایس نجی ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق درخواستوں کی جمع کرانے ، جانچ پڑتال اور پراسیسنگ کے لیے مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ جس سے کاغذی کارروائی میں کمی، شفافیت میں بہتری اور کیسز کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی۔ تمام نجی ہاؤسنگ سکیموں کے سپانسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی درخواستیں، نظرثانی اور دیگر قابل قبول امور سے متعلق درخواستیں آر ڈی اے میں فزیکل درخواستیں جمع کرانے کے بجائے ایچ ایس ایم ایس کے ذریعے جمع کرائیں۔ درخواست گزاروں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام مطلوبہ معلومات اور متعلقہ دستاویزات سسٹم کے ذریعے مکمل طور پر اپ لوڈ اور جمع کرائیں تاکہ کیسز کی پراسیسنگ میں غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...