ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ،آئی جی

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ،آئی جی

اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،سہولیات بہتر کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک پولیس آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ آئی جی کو ٹریفک پولیس کی مجموعی کارکردگی، ٹریفک مینجمنٹ، آپریشنل امور، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو درپیش ٹریفک مسائل کے فوری حل کے حوالے سے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی جی نے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ، ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ کے نظام کو مزید منظم، مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے جاری اقدامات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی افسران سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو محفوظ و آسان سفری ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل مؤثر انداز میں بروئے کار لائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...