الیکشن، وزیر اعظم نامنظور، استحکام پاکستان پارٹی کا عدالت جانیکا اعلان

الیکشن، وزیر اعظم نامنظور، استحکام پاکستان پارٹی کا عدالت جانیکا اعلان

انتخابات میں جعلی بیلٹ پیپرز کا استعمال ،ٹھپے لگائے گئے ، دوبارہ گنتی کی جائے ،تنویر الیاس

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی زیر صدارت پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، عام انتخابات اور دیگر امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات اور وزیر اعظم کے الیکشن کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا اورکہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، نتائج مسترد کرتے ہیں ،تنویر الیاس نے کہاکہ انتخابات میں جعلی بیلٹ پیپرز کا استعمال کیا گیا اور ٹھپے لگائے گئے ، آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ انتخابات کیخلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے، استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل انصر ابدالی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کروائے جائیں، آئی پی پی مخصوص نشستوں اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر ہونیوالے انتخابات غیر آئینی ہیں، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں الیکٹرول کالج نامکمل ہے ، پونچھ ڈویژن میں انتخابات کے بغیر وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب غیر آئینی ہے ، شرکاء اجلاس نے کہاکہ ضلع سدھنوتی اور ضلع راولاکوٹ تحریک آزادی کشمیر کا مین کیمپ ہیں،ان دونوں اضلاع کو نظرانداز کرکے حکومت بنانا درست نہیں۔ دونوں اہم اضلاع کی نمائندگی کو نظرانداز کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے ،صدر آزادکشمیر کی وفات کے 30 دن کے اندر صدارتی انتخابات کروانا آئینی ضرورت ہے ،آزاد کشمیر میں صدارتی انتخابات نہ کروا کر آئین سے انحراف کیا جارہا ہے ،اجلاس میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کے کشمیریوں سے متعلق بیان کی مذمت کی گئی، آزاد کشمیر کے بیشتر اضلاع کے تھیلے کھول کر بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...