فیڈرل تعلیمی بورڈ اور نادرا کے مابین معاہدہ

فیڈرل تعلیمی بورڈ اور نادرا کے مابین معاہدہ

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن کے نظام کو مربوط بنایا جائیگا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے گزشتہ روز معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لئے طلبہ کی رجسٹریشن کے نظام کو مربوط بنایا جائے گا۔معاہدے کے تحت ڈیٹا کے باہمی تبادلے کا ایک نظام وضع کیا گیا ہے جس کی بدولت نادرا اپنے ریکارڈ سے وفاقی تعلیمی بورڈ کو طلبہ کی اہم معلومات، مثلا نام، ولدیت اور تاریخ پیدائش وغیرہ فراہم کرے گا۔ اس سے طلبہ کی رجسٹریشن کے دوران غلطیوں اور معلومات کے تضاد کے امکانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ درست اور قابلِ اعتماد تعلیمی اسناد کے اجرا کے باعث متعلقہ انتظامی امور میں بھی بہتری آئے گی۔ معاہدے کے تحت ایک ڈیجیٹل والٹ بھی بنایا جائے گا جس کے ذریعے طلبہ اپنی تعلیمی اسناد تک محفوظ رسائی حاصل کر سکیں گے اور انہیں ڈیجیٹل طریقے سے استعمال کر سکیں گے ۔ اس موقع پر چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک اور چیئرمین نادرا بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...