فیصل آباد میں پاک ایگزم کا ذیلی دفتر قائم ،افتتاح کر دیا گیا
صدر و چیف ایگزیکٹو پاک ایگزم شہباز حسین سید نے دیگر مہمانو ں کے ہمراہ افتتاح کیا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) شہباز حسین سید صدر و چیف ایگزیکٹو پاک ایگزم نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بینک کے فیصل آباد دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسلامی کارپوریشن فار دی انشورنس آف انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ (ICIEC) کے اعلیٰ سطح وفد نے شرکت کی، قیادت سی ای او ڈاکٹر خالد خلف اللہ نے کی۔ FCCI کی اعلیٰ انتظامیہ نے بھی شرکت کی، جس کی قیادت فاروق یوسف شیخ صدر FCCI نے کی۔ پاک ایگزم کے صدر شہباز حسین سید نے پاکستان کے برآمدی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے پاک ایگزم کے عزم کو اجاگر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ادارہ اپنی موجودہ تجارتی/ کریڈٹ ایکسپورٹ انشورنس اور اپنی مصنوعات و خدمات کے دائرہ کار میں توسیع کے منصوبے کے ذریعے پاکستانی کاروباری اداروں کو مزید سہولت فراہم کرے گا۔ اس توسیع میں مشاورتی خدمات، گارنٹیز، بانڈز، فنانسنگ وغیرہ شامل ہوں گے ، ڈاکٹر خالد خلف اللہ نے کہا ICIEC کو پاک ایگزم کے ساتھ مل کر اس کے فیصل آباد دفتر کے افتتاح کی خوشی مناتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے فیصل آباد میں پاک ایگزم کے ذیلی دفتر کے قیام کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments