صفائی نظام کو مؤثر، منظم اور عوام دوست بنایا جائے ،کمشنر

صفائی نظام کو مؤثر، منظم اور عوام دوست بنایا جائے ،کمشنر

افسران فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی کے معاملات کی براہ راست نگرانی کریں،سلمان غنی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مزید مؤثر، منظم اور عوام دوست بنایا جائے اور صفائی کے معیار میں بہتری کے لیے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز )کے آنے کے بعد صفائی کی صورتحال میں واضح فرق نظر آنا چاہئے ۔ عوامی خدمت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہوئے افسران فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی کے معاملات کی براہ راست نگرانی کریں۔کمشنر نے واضح کیا کہ صفائی کے عملے کی حاضری مکمل اور لازمی ہونی چاہیے ۔ ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ویسٹ انکلوژر اور ٹرانسفر اسٹیشنز کے باہر باؤنڈری وال کے مناسب انتظامات کیے جائیں تاکہ کھلے مقامات پر کچرے کے ڈھیر نہ بنیں۔ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رکھا جائے ، جہاں سے صفائی کے نظام، شکایات، فیلڈ آپریشنز اور گاڑیوں کی نگرانی کی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...