پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے مؤثر حکمت عملی ضروری:سیدال ناصر

پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے مؤثر حکمت عملی ضروری:سیدال ناصر

بلوچستان میں قدرتی وسائل کے استعمال سے خوشحالی کی نئی راہیں کھولی جا سکتیںقائم مقام چیئرمین سینیٹ کی کوئٹہ میںجہانگیر خروٹی، ارشد گجر ،سمیرا خان سے گفتگو

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اجتماعی سوچ، مشترکہ کاوشوں اور مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے ، پاکستان میں ترقی، خوشحالی، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، قدرتی و معدنی وسائل کو جدید تقاضوں کے مطابق بروئے کار لا کر بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت پسماندہ صوبوں میں معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے کوئٹہ میں جہانگیر خان خروٹی، ارشد گجر اورسمیرا خان نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بلوچستان خصوصاً چاغی میں ترقیاتی عمل، عوامی مسائل، معدنی و قدرتی وسائل کے بہتر استعمال، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ اور علاقے میں معاشی سرگرمیوں کے امکانات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ بلوچستان قدرتی اور معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے ، ان وسائل کو مؤثر، شفاف اور پائیدار انداز میں استعمال کرکے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...