فنونِ لطیفہ اور روایتی دستکاریوں سے وابستہ فنکار قیمتی اثاثہ ،اورنگزیب کھچی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ حکومت نایاب، روایتی اور معدومیت کے خطرے سے دوچار فنون کو محفوظ بنانے اور انہیں آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں یونیسکو کے تعاون سے بھی کوششیں جاری ہیں فنونِ لطیفہ اور روایتی دستکاریوں سے وابستہ فنکار پاکستان کا قیمتی ثقافتی اثاثہ ہیں، جن کے فن کو زندہ رکھنا قومی ذمہ داری ہے۔ یہ بات لوک ورثہ اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے نیشنل ایوارڈز کے لیے نامزد فنکاروں سے ملاقات کے دوران کہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments