قائداعظم کا وژن خودمختار، مضبوط، جمہوری اور خوشحال پاکستان کا قیام تھا ،مشاہد حسین
اسلام آبادر(اپنے رپورٹرسے ) سیا سی رہبما، مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کا وژن ایک خودمختار، مضبوط، جمہوری اور۔۔
خوشحال پاکستان کا قیام تھا جہاں آئین و قانون کی بالادستی، مساوات، سماجی انصاف، انسانی حقوق، مذہبی آزادی اور تعلیم کو بنیادی اہمیت حاصل ہو۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں \"قائداعظم کا وژن اور موجودہ پاکستان\" کے موضوع پر منعقدہ سیمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تعلیم، انسانی حقوق، خواتین کی بااختیار شمولیت اور کرپشن کے خاتمے کو قومی ترجیحات بنانا ہوگا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments