یوم دفاع ،پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام تصویری نمائش
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)یومِ دفاع کے سلسلے میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام شاندار تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور۔۔
پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ نمائش میں فنکاروں نے اپنے فن پاروں کے ذریعے یومِ دفاع، افواجِ پاکستان کی بہادری و قربانیوں، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے جذبے کو اجاگر کیا۔ مہمانانِ خصوصی نے نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں کا مشاہدہ کیا اور فنکاروں کی تخلیقی کاوشوں کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments