نوجوان ملک کا اثاثہ ،معیاری تعلیم ملکی ترقی کیلئے ضروری ،سیدال خان
یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف پلائی ماؤتھ برطانیہ کا معاہدہ خوش آئند ،خطاب
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں تقریباً 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، جو ملک کا سب سے بڑا اثاثہ اور مستقبل کی امید ہیں۔ نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید مہارتوں اور عالمی سطح پر مواقع فراہم کرکے پاکستان اور پورے خطے کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف پلائی ماؤتھ، برطانیہ کے درمیان ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پارٹنرشپ کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیدال خان ناصر نے یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف پلائی ماؤتھ کو اس اہم شراکت داری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ محض دو تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون نہیں بلکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان علمی و تعلیمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی شراکت داریاں پاکستانی طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم، بین الاقوامی تجربے اور جدید مہارتوں کے حصول کے بہتر مواقع فراہم کرتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments