ڈینگی کی روک تھام کیلئے سی ڈی اے کے اقدامات جاری
300فیلڈ اہلکار کارروائیوں میں مصروف ،12لاکھ 40 ہزار 440 سرویلنس سرگرمیاں
اسلام آباد( اپنے رپورٹرسے ) سی ڈی اے نے اسلام آباد بھر میں ڈینگی کی روک تھام اور ویکٹر کنٹرول کے لیے جامع آپریشنز مزید تیز کر دیئے ہیں، شہری اسلام آباد میں تقریباً 300 فیلڈ اہلکار ڈینگی مچھر کی افزائش کے خاتمے اور ویکٹر کنٹرول کی بھرپور کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں، دیہی علاقوں میں 600 سے زائد اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔ فیلڈ ٹیمیں بڑے پیمانے پر سرویلنس، افزائشی مقامات کی نشاندہی اور ان کے فوری خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ تقریباً 12 لاکھ 40 ہزار 440 سرویلنس سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں، جبکہ 5 لاکھ 82 ہزار 680 گھروں اور 40 لاکھ 6 ہزار 378 اندرونی کنٹینرز کی جانچ کی گئی۔ اندرونی کنٹینرز سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 42 ہزار 379 لاروا تلف کیے گئے ، جبکہ میونسپل حدود میں 40 ہزار 54 افزائشی مقامات کی نشاندہی کی گئی۔مجموعی طور پر شہری علاقوں میں 1لاکھ 42 ہزار 379 جبکہ دیہی علاقوں میں 66 ہزار 758 لاروا کی نشاندہی اور تلفی کی گئی۔ رہائشی علاقوں، تجارتی مقامات اور پہلے سے نشاندہی شدہ حساس مقامات پر ڈینگی کے افزائشی مقامات کو مکینیکل طریقوں اور مناسب لاروا کنٹرول اقدامات کے ذریعے ختم کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments