رواں سال 2لاکھ 15ہزار شکایات کے فیصلے کیے ،وفاقی محتسب
اسلام آباد (نامہ نگار) آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر عرفان داودوف نے وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔۔۔۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وفاقی محتسب ایشین محتسب ایسوسی ایشن کے صدر جبکہ آذربائیجان کے محتسب اے او اے نائب صدر ہیں۔ وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے سفیر کو بتایا کہ ان کے ادارے نے عوام الناس کی شکایات کے ازالے کے لیے بڑے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال دو لاکھ 61ہزار سے زائد شکایات کے فیصلے کیے گئے جبکہ اس سال توقع ہے کہ یہ تعداد تین لاکھ سے بڑھ جائے گی، اب تک رواں سال کے دوران دو لاکھ پندرہ ہزار کے قریب شکایات کے فیصلے کیے جا چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments