اے سی مری کا مجوزہ تھیم پارک کیلئے ایکوائر کی گئی اراضی کا دورہ
آرٹس کونسل کی ڈھائی کنال زمین بھی منصوبے میں شامل کرنیکا فیصلہ
مری (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) ارشد اقبال نے لاہور سے آنے والی آرکیٹیکٹ ٹیم کے ہمراہ تھیم پارک کے قیام کیلئے ایکوائر کی گئی 20کنال اراضی کا تفصیلی دورہ کیا اور مجوزہ پارک کے منصوبے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کی ڈ ھائی کنال اراضی کو بھی مجوزہ پارک کے منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مری نے بتایا کہ آرٹس کونسل کی موجودہ عمارت کو بھی منہدم کیا جائے گا جس کے بعد آرٹس کونسل کی اراضی بھی پارک کے منصوبے کا حصہ بن جائے گی یوں مجموعی طور پر تقریباً 22.5کنال اراضی پر تھیم پارک تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے آرکیٹیکٹ ٹیم کو ہدایت کی کہ مری کے پہاڑی جغرافیہ اور سیاحتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پارک کا ڈیزائن تیار کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments