راولپنڈی:ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ملزمان کو ہتھکڑیاں
اڈیالہ جیل سے کچہری ، پھرواپس بیرک تک خواتین کے دونوں ہاتھ جکڑے گئے پولیس وین میں دوپتہ اوڑھنے میں مشکلات ،رشتہ داروں اور وکلا کا شدید احتجاج
راولپنڈی(آئی این پی)ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ملزمان کو بھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں جس پر خواتین ملزمان کے رشتہ داروں اور ڈسٹرکٹ بار ممبران نے شدید احتجاج کیا۔ اڈیالہ جیل سے کچہری اور واپس جیل تک خواتین ملزمان کے دونوں ہاتھ تقریباً 6 سے 7 گھنٹے تک ہتھکڑیوں میں جکڑے رہے ۔ خواتین ملزمان کے مطابق دونوں ہاتھ ہتھکڑیوں میں جکڑے ہونے کے باعث پولیس وین میں سوار ہونے ، اترنے ، واش روم جانے اور دوپٹہ درست کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ وکلا کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے تحت خواتین کو ہتھکڑیاں لگانا غیر آئینی، غیر قانونی، غیر اخلاقی، غیر اسلامی اور غیر انسانی عمل ہے ، جبکہ خواتین کو سزائے موت بھی نہیں دی جا سکتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments