اے این ایف کا ایکشن،9ملزم گرفتار، 5کروڑ کی منشیات برآمد

اے این ایف کا ایکشن،9ملزم گرفتار، 5کروڑ کی منشیات برآمد

کارروائیاں اسلام آباد،پشاور،کراچی، بلوچستان و دیگر علاقوں میں کی گئیں

راولپنڈی (آئی این پی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران 5کروڑروپے سے زائد مالیت کی 118.15کلو گرام منشیات برآمد کر لی، مذکورہ کارروائیوں میں 3خواتین سمیت 9ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کراچی میں واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھجوائے جانے والے پارسل سے 16کلو گرام آئس، بلوچستان کے علاقے خانوزئی کے قریب گاڑی سے 45.6کلو گرام چرس، کلی داد آباد ڈسٹرکٹ چاغی کے قریب کارروائی کے دوران 30کلو گرام افیون، پشاور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے ملزم کے بیگ سے 950گرام آئس، چارسدہ روڈ پشاور میں پل کے قریب گاڑی سے 14.4کلو گرام افیون، چارسدہ سے 9.6کلو گرام چرس، اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ بس ٹرمینل کے قریب کارروائی کے دوران 1.6کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تمام مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...