PECکے زیر اہتمام انجینئرز کی شخصیت سازی کا دوسرا پروگرام شروع

PECکے زیر اہتمام انجینئرز کی شخصیت سازی کا دوسرا پروگرام شروع

تربیت انجینئرز کو عملی تجربے سے مزید فائدہ اٹھانے میں مدد دے گی، انجینئر وسیم نذیر

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تعاون سے نوجوان انجینئرز کی شخصیت سازی کے دوسرے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب این ڈی یو میں منعقد ہوئی۔ اس بیچ میں 700انجینئرنگ گریجویٹس شامل ہیں جنہوں نے سرکاری اور نجی شعبے کے 60سے زائد نمایاں اداروں میں پانچ ماہ کی عملی تربیت مکمل کی ہے ۔ این ڈی یو میں وہ انسٹی ٹیوٹ فار پروفیشنل لیڈرشپ ڈویلپمنٹ سینٹرکے زیرِ اہتمام تربیت میں حصہ لیں گے ۔چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ یہ تربیت نوجوان انجینئرز کو اپنے عملی تجربے سے مزید فائدہ اٹھانے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کیلئے تیاری میں مدد دے گی۔ انہوں نے شرکا کو پیشہ ورانہ زندگی کے آغاز میں ہی این ڈی یو کے تربیتی پروگرام سے فارغ التحصیل ہونے کا موقع ملنے پر مبارک باد دی ۔پی ای سی نے گیٹ پروگرام کے پہلے اور دوسرے کوہورٹ کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے مجموعی طور پر2300انجینئرز منتخب کیے جبکہ ہر ٹرینی کو پلیسمنٹ کے دوران 50000روپے فراہم کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...