ہیلپ لائن 15پر جھوٹی کالز کرنے والے دو بھائی پکڑے گئے
راولپنڈی (اے پی پی)آر اے بازار پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر تشدد اور چوری کی جھوٹی کالز کرنے والے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔
ہفتہ کو ترجمان پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر تشدد اور چوری سے متعلق بوگس کالز کیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان مکان کی تقسیم کا تنازع چل رہا تھا جس کے باعث انہوں نے ایمرجنسی ہیلپ لائن پر جھوٹی کالز کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments