بنگلہ دیش کے ثقافتی وفد کا پی این سی اے میں فن کا مظاہرہ

بنگلہ دیش کے ثقافتی وفد کا  پی این سی اے میں فن کا مظاہرہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کے دیرینہ تاریخی و ثقافتی روابط کو فروغ دینے کیلئے بنگلہ دیش کے 15رکنی ثقافتی وفد نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے)، اسلام آباد میں بنگالی موسیقی اور۔۔

 رقص کی دلکش پرفارمنسز پیش کیں، جنہوں نے حاضرین کو محظوظ کیا اور دونوں ممالک کی مشترکہ ثقافتی روایات کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے سیکریٹری اسد رحمان گیلانی، سفارتی برادری کے ارکان، اعلی سول و عسکری حکام، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، طلبہ اور دونوں ممالک کی کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...