2منشیات سپلائرز گرفتار 3کلو 160گرام چرس برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے 3 کلو 160 گرام چرس برآمد کر لی۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ایک کلو 900 گرام جبکہ تھانہ مورگاہ پولیس نے دوسرے ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 260 گرام چرس برآمد کی۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments