پلاسٹک بیگز پر پابندی ،مرحلہ وار حکمت عملی اپنانا ہوگی
انتظامیہ کی کارروائی نے پابندیوں کے قانونی دائرہ کار پر سوالات اٹھا دیئے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک کی بوتلوں اور تھیلوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی نے پابندیوں کے قانونی دائرہ کار پر سوالات اٹھا دیئے ہیں، جہاں دکانداروں نے سیل شدہ دکانیں کھولنے کے لیے پو لی ایتھائلین ٹیریفتھالیٹ ( پی ای ٹی) پلاسٹک بوتلیں سٹاک میں نہ رکھنے کے حلف نامے طلب کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔دکانداروں کے مطابق خلاف ورزیوں پر سیل کی گئی دکانیں جرمانے اور تحریری یقین دہانی کے بعد کھولی جا رہی ہیں، جس کے تحت انہیں پلاسٹک کی بوتلیں، تھیلے اور دیگر مصنوعات سٹاک میں نہ رکھنے کا پابند کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حلف نامے لینے کی قانونی بنیاد اور پابندی میں شامل مصنوعات کی واضح وضاحت کی جائے ۔ ماحولیاتی امور کی ماہر ڈاکٹر زینب نعیم نے مو ثر کچرا جمع کرنے اور ری سائیکلنگ کے نظام کے بغیر پلاسٹک کی بوتلوں پر مکمل پابندی کی افادیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مرحلہ وار حکمت عملی اپنانی چاہیے ، جس میں مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیوں، کچرا جمع کرنے والوں اور ری سائیکلنگ کے کاروبار کو شامل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments