فائر سیفٹی انتظامات کر لئے،ہفتہ وار بازار کھولے جائیں ،تاجر

فائر سیفٹی انتظامات کر لئے،ہفتہ وار بازار کھولے جائیں ،تاجر

30سکیورٹی کیمرے نصب،500سٹالز پر جالی والے شٹر گیٹ لگا دیئے ،ڈائریکٹر کو خط

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے نے فائر سیفٹی کلیئرنس ملنے تک ایچ نائن اور جی سکس کے ہفتہ وار بازار بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جبکہ تاجروں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ سے بچا ئوکے آلات اور دیگر حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور انتظامیہ سے بازار دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔ ایچ نائن اور جی سکس ہفتہ وار بازاروں کے سٹال ہولڈرز نے ڈائریکٹر بازار کو درخواست جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بازاروں میں آگ سے بچائو اور حفاظتی انتظامات پر اپنے اخراجات سے کام کیا ہے ، لہذا انہیں کاروبار دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے ۔درخواست کے مطابق بازاروں میں تقریباً 1,700فائر سیفٹی آلات نصب کیے گئے ہیں، جبکہ فائر سیفٹی ٹرالیاں اور سگریٹ نوشی سے منع کرنے والے بورڈ بھی لگائے گئے ہیں۔ تاجروں کا دعوی ہے کہ ہفتہ وار بازاروں میں 30نئے سکیورٹی کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں، تقریبا 500سٹالز پر جالی والے شٹر گیٹ بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ سٹال ہولڈرز کے مطابق باقی سٹالز پر جالی والے شٹر لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...