منشیات سپلائی کیس ، مجرم کو 9سال قید، ایک لاکھ جرمانہ
پولیس نے ستمبر 2025میں مجرم عدنان کو ڈیڑھ کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی میں منشیات سپلائی کرنے کے مقدمے میں عدالت نے مجرم کو 9سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق چکلالہ پولیس نے ستمبر 2025میں مجرم عدنان کو ڈیڑھ کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا جبکہ مقدمے کی موثر پیروی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments