صاف ستھرا دارالحکومت ،سی ڈی اے کی صفائی مہم جاری

صاف ستھرا دارالحکومت ،سی ڈی اے کی صفائی مہم جاری

جمع شدہ کوڑا کرکٹ کو ہٹانے ، سڑکوں کے کناروں اور عوامی مقامات کی صفائی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے نے اسلام آباد بھر میں صفائی مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کو صاف ستھرا، سرسبز، آلودگی سے پاک، صحت مند، ماحول دوست اور محفوظ شہر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ سی ڈی اے کی جامع صفائی مہم سال بھر جاری رہتی ہے، جس کا مقصد صفائی کے معیار کو بہتر بنانا، کوڑا کرکٹ بروقت اٹھانا، عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا اور اسلام آباد کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ اقدام شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے اور وفاقی دارالحکومت کی قدرتی خوبصورتی اور منفرد شناخت کو برقرار رکھنے کیلئے سی ڈی اے کی مسلسل کوششوں کا عکاس ہے۔ مہم کے تحت ٹھوس فضلے کو باقاعدگی سے جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے، جمع شدہ کوڑا کرکٹ کو ہٹانے، سڑکوں کے کناروں اور عوامی مقامات کی صفائی اور شہر بھر میں صاف ستھرا اور صحت بخش ماحول برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اسلام آباد کو صاف ستھرا، سرسبز اور آلودگی سے پاک رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صاف ستھرا اور بہتر انداز میں منظم دارالحکومت عوامی صحت، ماحولیاتی پائیداری اور شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ سی ڈی اے شہر بھر میں صفائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے اور شہری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...