آئی جی کا اردل روم، افسروں، ملازمین کے مسائل سنے

آئی جی کا اردل روم، افسروں، ملازمین کے مسائل سنے

پولیس کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کیلئے کوشاں، سہیل چودھری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس کیپٹن (ر) سہیل چودھری نے سینٹرل پولیس آفس میں اردل روم منعقد کیا، جہاں انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کے سروس سے متعلق اور ذاتی مسائل براہِ راست سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواستوں اور مسائل پر میرٹ کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ان کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ آئی جی نے کہا کہ افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، جائز مسائل کا فوری حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری اور شہریوں کو موثر پولیس سروسز کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...