رکشہ ڈرائیوروں کو آج کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ہو گا
راولپنڈی (این این آئی)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پر رکشہ ڈرائیوروں کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کے لیے اتوار کے روز ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا جاری ہے ۔۔۔
رکشہ ڈرائیور لرنر پرمٹ کے 42 دن مکمل ہونے کے بعد اتوار کے روز پرانا واران اڈہ میں اپنا کمرشل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے کہا ہے کہ رکشہ ڈرائیوروں کو انتظار کی زحمت سے بچانے کے لیے اتوار کے روز متعلقہ لائسنسنگ سینٹر میں صرف رکشہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments