اسلام آباد کے غیر فعال وبائی امراض ہسپتال کوفعال کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد کے غیر فعال وبائی امراض ہسپتال کوفعال کرنیکا فیصلہ

وزیراعظم مارگلہ ہسپتال کے نام سے جدید طبی مرکز کا افتتاح رواں ہفتے کرینگے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد کے غیر فعال وبائی امراض ہسپتال کو ’مارگلہ ہسپتال‘ کے نام سے جدید اور عالمی معیار کے طبی مرکز کے طور پر فعال کیا جائے گا، جس کا باضابطہ افتتاح وزیراعظم رواں ہفتے کریں گے۔ فلاحی شراکت داری کے تحت اس ہسپتال کے تمام امور انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے سپرد کر دیئے گئے ہیں تاکہ عوامی خدمت اور قومی وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔ 167بستروں پر مشتمل یہ جدید ترین ہسپتال اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح کی ایک بڑی آبادی کو مفت تشخیصی، طبی اور آپریشن کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کرے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف دارالحکومت کے دیگر بڑے سرکاری اسپتالوں پر مریضوں کا شدید دباؤ کم ہوگا بلکہ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور مفت علاج کی سہولت بھی میسر آئیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...