عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی ترجیح ،افتخار گیلانی

عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی ترجیح ،افتخار گیلانی

آٹے کے معیار اور دستیابی اور تقسیم کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ،رانا ثنا اللہ سے ملاقات

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت محکمہ خوراک اور فوڈ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیراعظم کو فوڈ پالیسی کے حوالے سے سب کمیٹی کی سفارشات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، متعلقہ ادارے خوراک کے معیار کی بہتری اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔ عوامی ضروریات کے مطابق معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آٹے پر خطیر سبسڈی دے رہی ہے ۔ آٹے کے معیار اور دستیابی اور تقسیم کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ادھر سینیٹر رانا ثناء اللہ سے وزیراعظم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، آزاد جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود، خطے کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آزاد کشمیر کے عوام کی بہتری، نوجوانوں کیلئے تعلیم اور ان کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت کے حوالے سے مختلف امور زیرِ بحث آئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...