این سی سی آئی اے کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں آگاہی مہم کا آغاز
شرکا کو انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال، سوشل میڈیا پر ذمہ دارانہ رویے بارے بریفنگ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کی نگرانی میں ملک گیر سائبر آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے ، جس کے تحت فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور، راولپنڈی، لاہور، گلگت اور ساہیوال میں آگاہی سیشنز منعقد کیے گئے ، جبکہ ایبٹ آباد میں سیشن کے ساتھ آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ آگاہی سیشنز کے دوران شرکا کو انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال، سوشل میڈیا پر ذمہ دارانہ رویے ، آن لائن فراڈ، سائبر ہراسانی، ذاتی معلومات اور ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ سمیت سائبر جرائم سے بچا کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔این سی سی آئی اے کے افسران نے بتایا کہ سائبر جرائم میں ملوث عناصر جعلی لنکس، جعلی سوشل میڈیا پروفائلز، لالچ پر مبنی پیغامات اور جعلی فون کالز کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، جبکہ آن لائن ہراسانی بھی ڈیجیٹل دنیا میں ایک اہم مسئلہ ہے ۔ شرکا کو ان خطرات سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ نامعلوم اور مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، مضبوط اور منفرد پاس ورڈز استعمال کریں، ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن فعال رکھیں اور اپنی ذاتی معلومات، تصاویر یا دیگر حساس مواد غیر متعلقہ افراد کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments