دنیا کے بہترین 2فیصد سائنس دانوں میں نسٹ کے 45 محققین شامل
ڈاکٹر معراج مصطفی، ڈاکٹر مبشر ، ڈاکٹر رافعہ ، ڈاکٹر حیدر ، ڈاکٹر طیبہ اور دیگر شامل ہیں
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے 45 محققین کو 2026 کے لیے دنیا کے 2 فیصد نمایاں ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ یہ عالمی درجہ بندی اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایلسویئر (Elsevier) کے تعاون سے مرتب کی جاتی ہے ۔ اس کامیابی پر نسٹ کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر زاہد لطیف نے محققین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی علمی و تحقیقی خدمات نے جامعہ اور ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ فہرست میں شامل محققین کا تعلق مختلف شعبہ ہائے علم سے ہے ۔ ان میں ڈاکٹر معراج مصطفی، ڈاکٹر مبشر جمیل، ڈاکٹر رافعہ ممتاز، ڈاکٹر حیدر عباس، ڈاکٹر طیبہ نور، ڈاکٹر محمد عثمان اکرم، ڈاکٹر صفیہ اکرم، ڈاکٹر افتخار حسین گل، ڈاکٹر رضوان الحق، ڈاکٹر آصف حسین خواجہ، ڈاکٹر محمد تقی مہران، ڈاکٹر عدیل وقاص، ڈاکٹر خورشید محمد، ڈاکٹر زیب جہاں، ڈاکٹر غلام علی، ڈاکٹر حسن علی خٹک، ڈاکٹر طاہر محمود، ڈاکٹر سید علی حسن، ڈاکٹر عمران مخدوم، ڈاکٹر عمران اختر، ڈاکٹر سید شعیب احمد شاہ، ڈاکٹر محمد یاسین، ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر محمد ناصر امین، ڈاکٹر جواد احمد، ڈاکٹر محمد معظم فراز، ڈاکٹر عاصم شہزاد، ڈاکٹر نسیم اقبال، ڈاکٹر را ارسلان خوشنود، ڈاکٹر عرفان احمد گوندل، ڈاکٹر محمد انس ساجد، ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر لبنی یعقوب، ڈاکٹر منظر سہیل، ڈاکٹر محمد حسن، ڈاکٹر غلام مصطفی، ڈاکٹر علوی گل، ڈاکٹر حسن نذیر، ڈاکٹر غلام حیدر، ڈاکٹر سید علی رضوان، ڈاکٹر عمران میر،یاسر اقبال، فرقان فاروق، سید حسن احمد اورارشد عالم خان شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments