راولپنڈی تعلیمی بورڈ ،آن لائن مارکنگ سسٹم بارے فرضی مشقیں

راولپنڈی تعلیمی بورڈ ،آن لائن مارکنگ سسٹم بارے فرضی مشقیں

ای شیٹ متعارف کرائی جائے گی، جس پر طلبہ کے کوائف درج ہوں گے ،چیئرمین بورڈ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں آن لائن مارکنگ سسٹم کے حوالے سے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود، کنٹرولر امتحانات پروفیسر تنویر اصغر ، ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز، سی اوزایجوکیشن، پبلک اور پرائیویٹ کالجز کے پرنسپل صاحبان اور اساتذہ نے شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت ای شیٹ متعارف کرائی جائے گی، جس پر طلبہ کے کوائف درج ہوں گے ۔ پیپر سیٹنگ سے لے کر جوابی کاپیوں کی تیاری، پرنٹنگ، ٹرمنگ اور سکیننگ سمیت مختلف مراحل کو ڈیجیٹل نظام کے تحت مربوط کرکے آن لائن مارکنگ کے عمل کو فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور متعلقہ عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے کیو آر کوڈ استعمال کیا جائے گا، جبکہ نئے نظام سے مؤثر ہم آہنگی کے لیے اساتذہ کی تربیت بھی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ضلعی سطح پر جلد تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔شرکاء نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا دورہ کیا اور مختلف امتحانی مراکز کی نگرانی کے عمل کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...