چیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر چوک انڈر پاس کا دورہ ،کام کا جائزہ
انجینئرنگ، تعمیراتی معیار، حفاظتی اقدامات کے معیارات کو برقرار رکھا جائے ،سہیل اشرف
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے گزشتہ روز کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعمیراتی سرگرمیوں کی تازہ ترین پیش رفت اور جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور منصوبے پر کام کرنے والی ٹیموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور انجینئرنگ، تعمیراتی معیار، پائیداری اور حفاظتی اقدامات کے اعلی ترین معیارات کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔بریفنگ کے دوران چیئرمین کو بتایا گیا کہ کشمیر چوک انڈر پاس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے جاری سول اور سٹرکچرل تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبے کی انتظامی و انجینئرنگ ٹیموں کو ہدایت کی کہ وسائل کے بہترین استعمال اور مسلسل نگرانی کے ذریعے تعمیراتی کام کی موجودہ رفتار برقرار رکھی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام تعمیراتی سرگرمیاں منظور شدہ انجینئرنگ ڈیزائن، تکنیکی وضاحتوں اور معیار کے مطابق انجام دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر چوک انڈر پاس کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے تعمیراتی پیش رفت کی مسلسل اور کڑی نگرانی جاری رکھی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments