سیکرٹری زراعت کا دورہ کلر کہار ،زیتون کا تیل نکالنے کے یونٹ کا افتتاح

 سیکرٹری زراعت کا دورہ کلر کہار ،زیتون کا تیل نکالنے کے یونٹ کا افتتاح

جدید کولڈ پریس یونٹ میں 400کلو فی گھنٹہ زیتون پراسیس کرنے کی صلاحیت، شکیل احمد

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ )سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں نے کلر کہار کا دورہ کیا، دورے کے دوران زیتون کا تیل نکالنے کے جدید کولڈ پریس یونٹ کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ ا کہا کہ پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان خطہ میں زرعی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے ، زیتون کے تیل کی کشید کے لیے 50 فیصد سبسڈی پر کولڈ پریس یونٹس فراہم کیے گئے ہیں، جدید کولڈ پریس یونٹ میں 400 کلوگرام فی گھنٹہ زیتون پراسیس کرنے کی صلاحیت ہے ، ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کلر کہار اور تحصیل لاوہ میں 2 کولڈ پریس یونٹس سبسڈی پر فراہم کر دیے گئے ہیں،سیکرٹری زراعت نے کہا کہ پوٹھوہار میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ زیتون کے پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے فی پودا 360 روپے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...