تعلیمی بورڈ راولپنڈی ،جہلم میں 10نومبر کو ہونیوالے کمپیوٹر سائنس کے پرچے ملتوی

تعلیمی بورڈ راولپنڈی ،جہلم میں 10نومبر کو  ہونیوالے کمپیوٹر سائنس کے پرچے ملتوی

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار) کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی مبشر سعید کے ۔۔

 مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کی سفارش پر ضلع جہلم میں بعض انتظامی معاملات کے پیش نظر 10 نومبر کو منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحان 2026ء کے کمپیوٹر سائنس کے صبح اور شام کے دونوں پرچے صرف ضلع جہلم میں ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات نے واضح کیا کہ مذکورہ پرچے ضلع جہلم کے علاوہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی حدود میں شامل دیگر تمام اضلاع کے امتحانی مراکز میں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے ۔ضلع جہلم میں ملتوی کیے گئے دونوں پرچوں کی نئی تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...